ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹرا میں کورونا بے قابو بی ایم سی نے 550 سوسائٹیزکو سیل کرنے کیلئے خبردار کیا

مہاراشٹرا میں کورونا بے قابو بی ایم سی نے 550 سوسائٹیزکو سیل کرنے کیلئے خبردار کیا

Thu, 18 Feb 2021 10:52:31    S.O. News Service

ممبئی،18؍ فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا کے جتنے بھی نئے کیس رپورٹ ہورہے ہیں ان میں 60 فیصد سے زیادہ صرف دو ریاستوں کیرلا اور مہاراشٹر سے ہیں -

بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار میں صرف یہی دو ریاستیں ایسی ہیں جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں - گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 11610 نئے کیس سامنے آئے ہیں - ان میں سے 3663؍ اکیلے مہاراشٹر سے ہیں - مہاراشٹرا سے زیادہ کیس صرف کیرلا سے آئے ہیں جہاں 4937کیس رپورٹ ہوئے ہیں - یہ واحد دو ریاستیں ہیں جہاں کووڈ کیسوں کی تعداد 500 سے زیادہ ہے-

مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 39؍ اموات ہوئیں، جبکہ کیرلا میں 18 ؍ اموات ریکارڈ کی گئیں -مہاراشٹرا میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کیا جاسکتا ہے- منگل کو وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے یہ انتباہ دیا- ادھو نے کہاکہ لوگ لاپرواہ ہوچکے ہیں - یہ لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ لاک ڈاؤن چاہتے ہیں یا کم سے کم پابندیوں کے ساتھ زندگی گزاریں گے-


Share: